ایف بی آر ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کیساتھ تنازع ختم کرائے، سندھ

سندھ حکومت کے مطابق ایف بی آر کی رائے کے تناظر میں یہ معاملہ پی اے سی کوپھر بھجوایا جائیگا

بدھ ستمبر 18:07

ایف بی آر ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کیساتھ تنازع ختم کرائے، سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) حکومت سندھ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے درمیان سندھ پولیس کواسلحہ و دیگر دفاعی سامان کی فراہمی پراسٹامپ ڈیوٹی و سیلز ٹیکس وصولی سے چھوٹ کا تنازع شدت اختیار کرگیا، صوبائی حکومت نے قانونی رائے کیلیے وفاق سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکریٹری عبدالکبیر قاضی کی طرف سے خط میں بتایاگیا ہے کہ یہ تنازع 2009-10 سے حل نہیں ہوپارہا،ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کاکہناہے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی پولیس کوفراہمی پر شٹامپ ڈیوٹی اور تین فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ حاصل نہیں.ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا موقف ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے 18 اپریل 2010 کو جاری خط کے تحت اسے سیلز ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ اس حوالے سے وضاحتی خط جارے کرے۔

سندھ حکومت کے مطابق ایف بی آر کی رائے کے تناظر میں یہ معاملہ پی اے سی کوپھر بھجوایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :