ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر و ڈپٹی کمشنرکا تمام ضلعی افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا تفصیلی دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 ستمبر 2019 17:11

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر و ڈپٹی کمشنرکا تمام ضلعی افسران کے ہمراہ محرم الحرام ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر و ڈپٹی کمشنرکا تمام ضلعی افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا تفصیلی دورہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد و ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے آج اے ڈی سی آر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میونسپل کمیٹی محمد میثم عباس ،اے ڈی سی جی سید نذارت علی ،اے سی فیضان احمد ریاض ،چیف آفیسر ایم سی انعام الرحیم،ایم او آر عبد القدیر خان ،سی ایس آئی رانا محمد اشفاق کے ہمراہ جہلم شہر میں محرم الحرام کے روٹس کو چیک کیا صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھے اور انہیں بہتر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات کو فول پروف بنا دیا گیا ہے جبکہ عاشورہ کے تمام جلوس میں مختار فورس کے نوجوان رضاکارتمام جلوسوں میں ہر فرد کی جامع تلاشی لے کر اس کو جلوس میں شامل کریں گے جبکہ مختار فورس کے علاوہ پولیس فورس بھی سیکیورٹی کے عمل کو یقینی بنائے گی اس کے علاوہ تمام علماء کرام بھی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :