Live Updates

عمران خان سے مشاورت کے بعد ایل او سی عبور کریں گے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 11 ستمبر 2019 17:14

عمران خان سے مشاورت کے بعد ایل او سی عبور کریں گے: وزیر اعظم آزاد کشمیر
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،11ستمبر 2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد لائن آف کنٹرول عبور کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لائن آف کنٹرول عبور کرنے سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں سے دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی میزبانی میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سنیٹ میں قائد حزب اختلاف سنیٹ راجہ ظفر الحق اور اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر چوہدری یاسین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے وقفہ کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے وبارہ مشاورت کر کے کنٹرول لائن سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سیزفائرلائن عبورکرنے سے متعلق عمران خان سے بھی مشاورت کریں گے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کشمیر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے،مقبوضہ وادی کودنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا۔بھارتی فوج ایل اوسی پربھی بے گناہ شہریوں کوشہید کررہی ہے،آزاد کشمیرحکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ آزادکشمیرکے باشندے اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے بیتاب ہیں،پاکستان دنیا بھر میں ہمارا واحد وکیل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات