رحیم یارخان۔جماعت اسلامی رحیم یار خان کے زیر اہتمام ’’شہادت امام حسینؑ کانفرنس ‘‘ کا انعقاد

بدھ 11 ستمبر 2019 18:27

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی رحیم یار خان کے زیر اہتمام ’’شہادت امام حسینؑ کانفرنس ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شہادت امام حسینؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوار الحق نے کہا کہ شہادت امام حسینؑ تاقیامت باطل سے ٹکرانے والوں کی رہنمائی کرتی رہیگی۔

آج بھی یزیدی نظام اپنی مختلف اشکال میں موجود ہے اس کیخلاف امام حسینؑ کیطرح ڈٹ جاناہی پیغام حسینؑ ہے واقعہ کر بلا انسانی تاریخ میں حق کیلئے سب کچھ قربان کردینے کا سب سے بڑاواقعہ ہے۔ باطل قوت کے خلاف حق کا ڈٹ جانا فلسفہ شہادت حسینؑ ہے۔کانفرنس سے سٹی صدر طاہر غفور، سٹی جنرل سیکریٹر ی سرفراز احمد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :