میرپورخاص۔بلاول بھٹو زرداری کا پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 11 ستمبر 2019 18:37

میرپورخاص۔بلاول بھٹو زرداری کا پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کے انتقال ..
میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماء سابق ایم این اے پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے وہ ایک وضعدار و جرات مند رہنما اور پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کا انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑِی میں پوری پارٹی پیر آفتاب شاہ جیلانی سمیت سوگوار جیلانی خاندان کے ساتھ ہے۔