امام حسین شہید ہو کربھی امر ہو گئے،جبکہ یزید زندہ رہ کر بھی تاریخ میں مٹ گیا،علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی

بدھ 11 ستمبر 2019 18:40

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) جمعیت علمائے پاکستان(نورانی) کے مرکزی نائب صدر علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین علیہ السلام نے ظلم اور جبر کے اگے قوت ایمانی سے دیوار کھڑی کی اور اسلام کی بقاء کیلئے عظیم قربانیاں دیں، میدان کربلا میں حق و باطل کا معرکہ تھا،امام حسین شہید ہو کر امر ہو گئے،جبکہ یزید زندہ رہ کر بھی تاریخ میں مٹ گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی نے جامعہ خیرالوریٰ اصغر کالونی میں میاں محمد ارشد چشتی گولڑی کی زیر صدارت منعقدہ جلسہ سے فلسفہ شہادت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے علاوہ مولانا پیر محمد جاوید القادری ‘علامہ شبیر احمد صدیقی ‘حافظ محمد سعید قادری وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔