گوجرنوالہ، نوید بار ہال کی توسیع کیلئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

بدھ 11 ستمبر 2019 18:40

گوجرنوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سیشن کورٹ میں وکلاء کیلئے نوید انور نوید بار ہال کی توسیع کیلئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار،صدر بار چوہدری شہید اسلم جوڑا،سیکرٹری بار عرفان یوسف رائے ودیگر نے سیشن کورٹ میں بار ہال کا سنگ بنیاد رکھا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیشن جج راؤ عبدالجبار نے کہا کہ سیشن کورٹ میں وکلاء کیلئے جگہ کی کمی کے باعث ہائیکورٹ سے خصوصی منظوری کروائی نوید انور نوید بار ہال کی توسیع سے وکلاء کے مسائل میں کمی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر بار چوہدری شہید اسلم جوڑا نے کہا کہ وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں نوید انور نوید ہال کی توسیع کا منصوبہ خوش آئند ہے۔ سیشن جج راؤ عبدالجبار کی خدمات کو گوجرانوالہ بار ہمیشہ یاد رکھے گی اور وکلاء کیلئے ان کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :