ریسکیو 1122 نے 53018عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی ، 1298 عزادارو ںکو ہسپتال منتقل کیا‘رضوان نصیر

پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر کے ان کی اسپیشل ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائی گئیں‘ ڈی جی ریسکیو

بدھ 11 ستمبر 2019 19:19

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ) ریسکیو (1122 پنجاب کے تمام شہروں میںیکم محرم الحرام سے دسویں محرم کے دوران ہائی الرٹ رہی اور ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کرتے ہوئی53018 عزاداروں کو موقع پرابتدائی طبی امداددی اور1298 عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پنجاب کے تمام شہروںمیں24 گھنٹے ماتمی جلوسوں کو میڈیکل کور فراہم کیا گیا۔

ماتم کے دوران زخمی ہونے والے عزاداروں کے زخموں کو جراثیم کش ادویات سے دھویا گیا اور ان کی مرہم پٹی کی گئی اور گہرے زخموں والے عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ ضلع بہاولپور کے ماتمی جلوس میں شامل عزادارجو حرکت قلب بند ہونے کے باعث دم توڑ گیاکی میت کو بھی بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر کے ان کی اسپیشل ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔

پنجاب بھر میں 11000 سے زائدریسکیورزکو600موٹرسائیکل ایمبولینسز،763 ایمرجنسی و پیشنٹ ٹرانسفر ایمبولینسز،71فائر ٹینڈرز اور ریسکیو وسپیشلائزڈوہیکلز کے ہمراہ عاشورہ کے دوران ریسکیوسروس کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تعینات کیا گیا۔جبکہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں900 ریسکیورز،297موٹربائیک ایمبولینسز،50ایمرجنسی ایمبولینسیز،18 فائر وہیکلز،06ریسکیو وہیکلز اور07 سپیشل وہیکلز ذوالجناح ،علم اور تعزیے کے جلوسوں کے مقررہ راستوں پر الرٹ رہیں ۔

اس مقصد کے پیش نظر حساس مقامات پر متعدد موبائل ایمرجنسی ریسکیوپوسٹیں بھی قائم کی گئیںجہاں3159عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ28 زخمی عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشز ایاز اسلم نے ڈائریکٹر جنرل کو محرم آپریشنزکے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرسے رابطے میں رہتے ہوئے ضلعی افسران نے جامع پلان ترتیب دیا جس کے تحت 11000سے زائدریسیکور نے تین شفٹوں میں متعدد کی پوائنٹس اور ریسکیو موبائل پوسٹوں کے ذریعے مختلف ماتمی جلوسوں کو ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کیا ۔

اس دوران پنجاب کے تمام اہم مقامات اور حساس جگہوں پر فائر وہیکلز بھی تعینات رہیں تاکہ کسی بھی حادثہ پربر وقت رسپانس کر سکیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس )ریسکیو (1122 ڈاکٹر رضوان نصیرنے ریسکیورز کو محرم الحرام کے دوران 24 گھنٹے ڈیو ٹی سر انجا م د ینے پرزبر د ست خر ا جِ تحسین پیش کیا او ر کہا کہ ریسکیورز کا عزم انسانی جانیں بچانا اور ایمرجنسیز میں بروقت مدد مہیا کرکے جانی و مالی نقصان کو کم کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حادثات و سانحات سے بروقت نبرد آزما ہونے کے لیے تیاری اور بچائو کے اقدامات کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے اِس طرح کے انتظامات کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ حا د ثا ت کوبروقت ریسپانس کر کے قیمتی جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔