سیشن2020اور 2019کے لیے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ناظمات نے حلف اٹھالیا ،ْ حلف اسماء سفیر نے لیا

بدھ ستمبر 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے کہا ہے کہ دعوت دین کا کام تنطیمی علاقوں میںتقسیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد تک مؤثر انداز میں دین کی دعوت پہنچا نا آسان ہوسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کی نو منتخب علاقہ ناطمات کی حلف برداری کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ اپنے افراد سے ان کی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے کام لیں ،خصوصاً نو جوان خواتین تک دین کی دعوت پہنچا نے کے لیے نئے طر یقے اور جدید ذرائع استعمال کیے جائیں ۔قبل ازیں سیشن 2020اور2019 کے لیے علاقہ ایڈمن کے لیے شر مین فہیم ڈیفینس ویو منظور کالونی کے لییء روبینہ خالد،علاقہ لیاری کے لیے عشرت،علاقہ برنس روڈ کیماڑی کے لیے،شاد بی بی، علا قہ اولڈ سٹی سے شہر بانو، علاقہ آگرہ تاج کالونی سے سعیدہ طاہر،علا قہ کینٹ سے شگفتہ زکی، U/C 4سے حمیرا عبدالحمید،علاقہ اختر کا لونی سے جویریہ طاہر،علاقہ ڈیفینس سے فر ح عزیز، علاقہ کلفٹن سے بشریٰ حسن اور علا قہ گارڈن سے طاہرہ قاسم نے ناظمات علاقہ کاحلف اٹھا یا۔