ٰبلوچستان حکومت صوبے کے تعمیر و ترقی اور عوام کے خوشحالی پر خصوصی طور پر توجہ دے رہی ہیں ، میر عارف جان

بدھ 11 ستمبر 2019 19:57

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن سے پاک صوبے کے ترقی کے خواہاں ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے قیادت میں صوبے کے تعمیر و ترقی اور عوام کے خوشحالی کے لئے خصوصی طور پر توجہ دے رہی ہیں حکومت کے طرف سے جتنے بھی ترقی کے عمل کے لئے کام ہورہے ہیں ، خاران میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کے زیر اہتمام جتنے بھی ترقیاتی اسکیمات پر کام ہورہے ہیں ان زیر تعمیر اسکیمات پر کوئی بھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور مقررہ مدت کے دوران معیاری طور پر کام کو پائے تکمیل تک پہنچائیں ،ان خیالا ت کااظہارانہوں نے خاران میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ان کے دہلیز پر ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات کے لئے کوشش ہے ،انھوں نے کہا کہ بی اینڈ ار کے پرانے ریسٹ ہاوس کو قابل استعمال بنانے کے لئے ان کے لئے فوری طور پر مرمت کے لئے محکمہ کو ہدایت دی کہ تعمیر و مرمت کے لئے تخمینہ لگائیں تاکہ جلد از جلد اس ریسٹ ہاوس کو قابل رہائش بنایا جاسکیں ،صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائی جائیں گی اور جو توقع عوام نے موجودہ صوبائی حکومت پر کیاہے ، انشاء اللہ ان کے امیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ، اس موقع پر انھوں نے خاران بازار کا بھی دورہ کیا، اور عام آدمی سے گھل مل گئے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کے آفیسر ان کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے خوبصورتی کے لئے معیار کے مطابق سڑکوں کی پختگی اور نالیوں کے تعمیر کے کام کو جلد عمل درآمد کیا جائے۔جبکہ ایس ای بی اینڈ ار حاجی غلام نبی بنگلزئی نے محکمہ تعمیرات و مواصلات کے زیر تعمیر بلڈنگ اور سڑکوں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر سے بار کونسل کے صدر ایڈوکیٹ کفایت اللہ محمد حسنی۔

ایپکا کے ضلعی جنرل سیکرٹری مقبول بلوچ۔ممتاز قبائیلی و سیاسی رائنما میر محمد اسماعیل پیرکزئی۔مولانا محمد قاسم چشتی۔ حاجی اللہ بخش محمد حسنی۔میر عبدالنور محمد حسنی۔میر ولی خان کبدانی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر حاجی نور احمد ملازئی جنرل سیکرٹری منظور بلوچ کے قیادت میں وفد سے ملاقات کی جبکہ صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی نے پریس کلب کا بھی دورہ کیا اور صحافیوں کے مسائل سنیں اور ان کی حل کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر میر حبیب الرحمن محمد حسنی،سابق مشیر میر گل محمد محمد حسنی،کمشنر رخشان ڈویژن نصیر احمد ناصر،ڈپٹی کمشنر خدا داد خان احمد زئی،مایکسئین بی اینڈ ار وہاب زہری، میر زرک خان محمد حسنی،حاجی عبدالمالک بنگلزئی ودیگر علاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔