Live Updates

صوبے میں ادویات کی قلت کو دور کیا گیا ہے چوبیس گھنٹے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی کی سہولت موجود ہے، وزیر صحت میر نصیب اللہ

بدھ 11 ستمبر 2019 19:57

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صحت کے حوالے سے پورے صوبے میں خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔پورے صوبے میں ادویات کی قلت کو دور کیا گیا ہے چوبیس گھنٹے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی کی سہولت موجود ہے۔ ڈی ایچ کیو کوہلو میں آپریشن تھیٹر کا آغاز کردیا گیا ہے اب لوگ پنجاب جانے کے بجائے اپنے دہلیز پر بنیادی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو کے دورے کے موقع پر با ت چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر میڈیکل سپرینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عطاء اللہ مری نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ہسپتال کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی، صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ، قبائلی رہنما میر خورشید مری، حاجی عبدالرحمن مری، میر جہانزیب مری، میر شیر جنگ مری تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، عمران کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔تمام اضلاع کے ہسپتالوں کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دیا گیا ہے انہوں نے کہا حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے جلد ہی تمام ترقیاتی منصوبوں کو مشتہر کیا جائے گا۔ وزارتوں میں تبدیلی کی خبر پر صوبائی وزیر نے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں سوشل میڈیا پر افوا پھیلا گیا جام کمال کی قیادت میں بلوچستان حکومت نے قلیل مدت میں کئی اہم اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع کے ہسپتالوں کی حالت زار قابل رحم ہے اس حوالے سے ان اضلاع کے سابقہ نمائندوں نے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں الٹراساؤنڈ کا جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کیا جارہا ہے،کوہلو میں نرسنگ کالج کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے صوبائی وزیر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رات کے شفٹ میں میڈیکل آفیسر کی حاضری یقینی بنایا جائے عوام کی جانب سے شکایتیں موصول ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ مزید کنٹریکٹ پر میڈیکل ڈاکٹرز کی تعیناتی کی جائیگی،دریں اثناء صوبائی وزیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام میڈیکل آفیسرز کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر ایم ایس نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کے تمام شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور تمام حل طلب مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت صوبائی وزیر کی جانب سے دی گئی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات