مظفرگڑھ، کربلا کا واقعہ انسانیت کی پہچان اور سچائی و جھوٹ میں تمیز سکھاتا ہے، ملک مظہر پہوڑ

بدھ ستمبر 20:03

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق و باطل میں فرق بتاتا ہے، کربلا کا واقعہ انسانیت کی پہچان اور سچائی اور جھوٹ میں تمیز سکھاتا ہے، ظلم وبربریت، لاقانونیت،تشدد اور بے راہ روی کے سامنے ڈٹ جانے کا نام حسینیت ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ ظلم وبربریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر آمریت اور ملک دشمن ٹولے کے خلاف حسینیت کی پیروی کرتے ہوئے ڈٹی رہی، ذوالفقار علی بھٹو شہید ہوں یا بینظیر بھٹو شہید، میر مرتضٰے شہید ہوں یا میر شاہنواز شہید، آصف علی زرداری ھوں یایوسف رضا گیلانی اور بلاول بھٹو ہمیشہ حسینیت کی پیروی کرتے ہوئے یزیدیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کہتے ہیں کہ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پہوڑ برادری ضلع رحیم یار خان کے صدر جام سردار خان پہوڑ، ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ، رانا مجاھد ملک رفیق ابڑیند، ملک ریاض جھانب، سردار ظفراللہ لغاری ایڈووکیٹ سردار اللہ بخش چانڈیو، سردار اللہ نواز علی زئی ایڈووکیٹ، سردار مصطفی بلوچ، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، رانا واجد علی ایڈووکیٹ اور دیگر سینکڑوں لوگ موجودتھے۔