Live Updates

لائن آف کنٹرول پر شدید جھڑپیں، متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل

پاک فوج نے پانڈو سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیار پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی ہتھیار تباہ کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی بدھ ستمبر 18:59

لائن آف کنٹرول پر شدید جھڑپیں، متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2019ء) لائن آف کنٹرول پر شدید جھڑپیں، متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل پاک فوج نے پانڈو سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیار پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی ہتھیار تباہ کر دیے گئے۔ عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی ہتھیار نصب کرنے کی کوشش کی تھی۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مزید بلندی پر بھاری ہتھیار نصب کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ تاکہ پاک فوج اور شہری آبادی کو باآسانی نشانہ بنایا جا سکے۔ تاہم پاک فوج نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو بھرپور انداز میں نشانہ بنایا گیا جس باعث بھارتی ہتھیار بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس دوران بھارتی فوج کو بڑے جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ پاک فوج کی کاروائی کے دوران متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔ بھارتی فوج نے پاک فوج کے ہاتھوں مار کھانے کے بعد سموک بموں کے ذریعے اپنا نقصان چھپانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہی۔ بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں سے اٹھنے والا دھواں دور دراز کے علاقوں سے بھی دیکھا گیا:

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کر دیے جانے کے بعد اب بھارت آزاد کشمیر اور پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم بھی خدشے کا اظہار کر چکے ہیں۔ وزیراعظم نے پاک فوج کو ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر متعدد مرتبہ جارحیت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرنے والی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات