ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد کی موسم گرما کی تعطیلات اختتام پذیر ہو گئیں

بدھ ستمبر 20:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ترجمان چوہدری خالد محمود ایڈووکیٹ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں موسم گرما کی تعطیلات اختتام پذیر ہو گئی ہیں اور تمام ماتحت عدالتوں نے معمول کے مطابق اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔ترجمان بار کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس میں 31جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا جو 11ستمبر تک جاری رہیں۔تعطیلات کے دوران دو ڈیوٹی ججز اہم نوعیت کے مقدمات سمیت درخواست ضمانتوں پر سماعت کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :