خانیوال، ما ڈل سول اپیلانٹ کورٹ میں مختلف نوعیت کے 26 کیسز کی سماعت

بدھ ستمبر 20:18

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں قائم ما ڈل سول اپیلانٹ کورٹ میں مختلف نوعیت کے 26 کیسز کی سماعت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مجتبیٰ بلوچ نے ماڈل سول اپیلانٹ کورٹ میں اپیل دیوانی 16،اپیل فیملی 08 اور نگرانی دیوانی 02کیسز کی سماعت کی، جس میں سے 5 اپیل دیوانی، اور 4 اپیل فیملی کیسز کے سماعت کے بعد فیصلے سنا دیئے گئے۔