امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود سمیت کئی افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں ہونے والے کئی دہشت گردوں کی ذمہ داری قبول کی ، رپورٹ

بدھ 11 ستمبر 2019 20:57

امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود سمیت کئی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود سمیت کئی افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردوں حملوں میں ملوث ہونے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا۔امریکا کی جانب سے حزب اللہ، ایرانی پاسداران انقلاب، القاعدہ، حماس، فلسطین اسلامک جہاد اور داعش سے وابستہ دیگر افراد کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں ہونے والے کئی دہشت گردوں کی ذمہ داری قبول کی جبکہ مفتی نور ولی کو 2018 میں ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے مارے جانے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ بنایا گیا۔امریکا کی جانب سے ملا فضل اللہ کے حوالے سے اطلاع دیے جانے پر 5 ملین ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کو بھی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔