لاہور،فائرنگ کے مختلف میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

چوکی بیگم کوٹ کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ طارق کو قتل کر دیا ساندہ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے بلال نامی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار اورفرارہوگئے

بدھ 11 ستمبر 2019 21:24

لاہور،فائرنگ کے مختلف میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی دارالحکومت میں فائرنگ کے مختلف میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔چوکی بیگم کوٹ کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص کوقتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

40 سالہ شخص کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے شو روم میں موجود تھا ۔

ایدھی ایمبولینس کے 40 سالہ طارق کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ ساندہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 35سالہ بلال نامی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرارہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزماب ہمایوں گجر اوربوبی گجر نے بلال پر 13فائر کئے جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔