وزیر برقیات آزاد کشمیر کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے حق میں نکالی جانیوالی ریلی پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت

بدھ 11 ستمبر 2019 21:27

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھارتی افواج کی طرف سے سیری چتر، ججوٹ بہادر میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں کے حق میں نکالی جانے والی یکجہتی ریلی پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والوں عیادت کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ خان، چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمد خان ودیگر متعلقین بھی موجود تھے۔

ایم ایس ڈاکٹر سردار نصراللہ خان نے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان کو کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے ہسپتال میں کیے گے اقدامات بارے آگاہ کیا۔وزیر برقیات نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے لوگوں نے دفاع وطن کے لیے لا زوال قربانیاں دی ہیں دشمن کی طر ف سے پرامن اظہار یکجہتی ریلی پر گولیاں برسانہ دشمن بھارت کا بزدلانہ فعل ہے انہوں نے کہا کہ مودی آر ایس ایس کی دہشت گردی کو کشمیر میں بھی پروان چڑھانے کی سازش کر رہا ہے تاکہ کشمیر میں بھی مسلمانوں کی نسل کشی جا سکے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے بیرون ممالک دورہ کے دوران بیرون ملک مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوںکے حق میں ریلیوں کے انعقاد سے یہ بات ثابت ہو گی ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے زیادہ دیر تک دور نہیں رکھ سکتی وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظرڈاکٹرز اور ہسپتال عملہ ہمہ وقت اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تا کہ ہسپتال میں آنے والے زخمیوں کا بروقت علاج ہو سکے اور انہیں کسی پرشانی کا سامنا نہ کرنا پڑ سکے ۔