کربلا کادرس یہ ہے کہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کی جائے ،ابوالخیر محمد زبیر

بدھ 11 ستمبر 2019 21:27

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیرنے پکا قلعہ حیدرآباد میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کادرس یہ ہے کہ شہدائے کربلا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کی جائے ، نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ نے جس عظیم مقصد کے لئے قربانی دی تھی اسے پورا کرنے کیلئے امت مسلمہ متحد ہو کریزید صفت حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرے، پاکستان میں حقیقی ریاست مدینہ کا نظام نافذ کرنے کے لئے حکمراںعملی اقدامات کریں حضرت امام حسین ؓنے کربلا کے میدان میں حق وصداقت کی عظیم تاریخ رقم کر کے قیامت تک آنے والے مسلمانوں کیلئے راہ مطئین کردی کہ جب بھی دین کی بقاء کا مسٴلہ درپیش ہو،اسلام کی حرمت کے تحفظ کا معاملہ آجائے ، اسلام کا تمسخر اڑانے والے حکمراں تم پر مسلط ہوجائیں تو حسینیت کے علمبردار بن کر یزیدیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریںاور اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں انہوں نے کہا کہ سید الشہداء حضرت امام حسینؓ نے دین اور سیاست کے فلسفہ پر عمل کر کے بتایااور اسلام کا حلیہ بگاڑنے والے یزید کی بیعت سے انکار کر کے مسلمانوں کو درس دیا کہ کسی فاسق وفاجر کی بیعت نہ کرنابلکہ ظالم اور جابر فاسق اور فاجر حکمرانون کے خلاف خون کے آخری قطر تک جدوجہد جاری رکھنا اور اسلام دشمن استعاری قوتوں کے خلاف اسلام کے پرچم کوہر قیمت پر بلند رکھنا اوراسلام کی حرمت اور ناموس مصطفیٰ ﷺ کے تحفظ کیلئے قربانی سے دریغ نہ کریں انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں پھر کربلا برپا ہی8لاکھ سے زائد بھارتی فوجیں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں ،مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کردیا گیاہے کشمیری مسلمان ماؤں بہنوں کی عزتیں تار تار کی جارہی ہیں معصوم بے گناہ بچوں کو موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہینوجوانوں بزرگوں کو پابند سلا سیل کردیا گیاایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذہے مودی کے ظالمانہ اقدامات سے یزیدیت بھر شرما گئی ہے وقت آگیا ہے پاکستان کے حکمراں حسینی کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر کے مسلمانوں کی مدد کریں اور جدوجہد آزادی میں شامل ہو کر بھارتی درندگی کے خلاف جہاد کا اعلان کریں عالم دین جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید عقیل انجم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؓنے تمام تر مظالم کا صبر واستقامت جرأت اور بہادر ی سے مقابلہ کر کے کربلا میں اسلام کے پرچم کو بلند کیااور دین مصطفیٰ کو مٹانے کی ہر سازش کو ناکام بنا کر اسلام کی حرمت کے تحفظ کی جدوجہد کو اپنے لہو سے سینچا انہوںنے کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے کشمیر ،فلسطین ،بھارت ،برما،شام،عراق،اردون ،یمن میں مسلمانوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں ہندو درندے کشمیر میں کربلا کی تاریخ دھرارہے ہیں پاکستان حکمرانوں کو مسلح افواج کو چاہئے کہ مظلوم کشمیری کی دادرسی کیلئے عملی اقدامات کریں اور کشمیری مسلمانوں کو ہندو درندگی سے نجات دلائی جائے ،کانفرنس سے علامہ راحیل سہرودری ،علامہ محمد محسن امینی،علامہ محسن رضا،علامہ ارشاد نقشبندی ،امام الدین نقشبندی ، قاضی سلیمان ڈاکٹر محمد یونس دانش ،ناظم علی آرائیں محمد ناصر قادری ،محمد اسلم خان ،محمد رضوان شیخ ڈاکٹر عارف اللہ شاہ ،محمد عارف قائم خانی نے بھی خطاب کیا۔