مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے داخلہ ٹیسٹ میں ِ حیدرآباد کی طالبہ افصہ کی پہلی پوزیشن

بدھ 11 ستمبر 2019 21:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے داخلہ ٹیسٹ میں شہرِ حیدرآباد کا ڈومیسائل رکھنے والی طالبہ افصہ 100 میں سے 93 نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب، جامعہ مہران کی داخلا ٹیسٹ میں لطیف آباد کی رہائشی اور اسکول ٹیچر ریاض حسین کی بیٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے افصہ نے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کی تعلیم پبلک اسکول حیدرآباد سے حاصل کی ہے جبکہ میٹرک میں انہوں نے 717 اور انٹرمیڈئیٹ میں 872 نمبر حاصل کئے ہیں افصہ کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں سافٹ ویئر انجنیئربنوں اور ملک کی خدمت کروں جبکہ دوسری پوزیشن 100 میں سے 90 نمبر حاصل کر کے تھرپارکر کے انیل کمار ولد چندو مل اور حیدرآباد کے ذیشان ولد عبدالستار میمن نے حاصل کی جبکہ تیسرے نمبر پر دادو کی رحمت ولد شفیق الرحمان نے 89نمبر حاصل کئے ہیںداخلہ ٹیسٹ میں پوزیشن حاصل کرنے پر افصہ کو جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی، ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر آغا فیصل حبیب، جامعہ مہران کے ڈینز اور تدریسی و انتظامی شعباجات کے سربراہان کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔