Live Updates

تھرپارکر، سابق ایم پی اے پونجو مل بھیل کی گرفتاری کیلئے مظاہرہ

بدھ ستمبر 21:52

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) مٹھی کے کشمیر چوک پر مظاہرین گہنشام مالہی، کیلاش مالہی اور اشرف کنمبہار کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل رات 12بجے عمرکوٹ بائی پاس پر پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق ایم پی اے پونجو مل بھیل نے نشے کی حالت میں تین موٹر سائیکل سواروں کے اوپر سرکاری گاڑی چڑھا دی تھی جس سے ایک شاگرد رنجیش مالہی موقع پر فوت ہوگیا اور چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ پونجو مل بھیل موقع ورادت سے فرار ہوگیا، جس کی ایف آئی آر عمرکوٹ تھانہ میں درج ہے مگر پولیس نے ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا۔

مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پونجو بھیل کو گرفتار کر کے سزا دی جائے اور ورثاء کو انصاف مہیاکیا جائے۔
پاکستان کی شہہ رگ، کشمیر سے متعلق تازہ ترین معلومات