Live Updates

بھارت کے پاس اب کشمیر یوں کو آزادی دینے کے سواکوئی راستہ نہیں،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

بدھ 11 ستمبر 2019 22:12

بھارت کے پاس اب کشمیر یوں کو آزادی دینے کے سواکوئی راستہ نہیں،گور ..
لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارت سے کشمیر میں کر فیو کے خاتمے اور کشمیر میں مظالم بند فوری طورپر کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اب کشمیر یوں کو آزادی دینے کے سواکوئی راستہ نہیں، پوری دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزی اور کشمیر یوں کی نسل کشی کی مذمت کر رہی ہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل سے 58ملک کی کشمیرپرپاکستانی موقف کی حمایت بڑی سفارتی کامیابی ہے ،ماضی کے نامور کر کٹر عبد القادر ایک عظیم کھلاڑی تھے ان کی کمی کسی صورت پوری نہیں ہوسکتی، پوری قوم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شر یک ہے ،جلد وزیر اعظم عمران خان بھی عبد القادر کی فیملی سے تعزیت کیلئے آئیں گے ،عبد القادرکے گھر کے باہر والی سڑک کو ان کے نام سے منسوب کر نے کیلئے حکومت اقدامات کر یں گی۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز ماضی کے نامور کر کٹر عبد القادر کے انتقال پرا ن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔گور نر نے کہا کہ میں نے عبد القادر کے دفتر کا بھی دورہ کیا ہے جہاں ہر طرف ان کی پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے ان کی محبت ہی نظر آئی ہے ،وہ ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے بات کرتے رہے ہیں ،پوری قوم آج ان کو خر اج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر نے کہا کہ حکومت دنیا میں بھر میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور پاکستان کو اقوام متحدہ میںانسانی حقوق کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر بڑی کامیابی ملی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ بھارت کے کشمیر یوں پر مظالم اور خطے میں امن کے خلاف عزائم پوری دنیا میں بے نقاب ہو رہے ہیں اور کشمیریوں کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے وہ ہٹ دھر می چھوڑ کر فوری طور پر کشمیر میں کر فیو ختم کر کے کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان کشمیر یوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران بھی بھارت کے کشمیر یوں پر بھارت کی جانب سے کئے جانے والے مظالم اور نسل کشی کے حوالے سے دنیا کے سامنے حقائق رکھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات