پیاف فائونڈرزالائنس نے انتخا بی مہم کا آغاز کر دیا

بدھ 11 ستمبر 2019 22:12

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پیاف فائونڈرز الائنس نے باقاعدہ اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا - اس موقع پرایسوی ایٹ کمپین انچارج محمد علی میاں اور شیخ محمد آصف نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیاف فائوالائنس بزنس کمیونٹی کی طاقت ہے ،اس طاقت کی وجہ سے لاہور چیمبر کی بات حکومتی ایوانوں میں توجہ سے سنی جاتی ہے ۔

الیکشن آفس کے مطابق پیاف فائوندرز الائنس کے امیدوا رلاہور کے اہم تجارتی مراکز کا دورہ کریں گے اور وہاں مارکیٹوں کو وفود سے ون ٹو ون ملاقاتیں بھی کریں گے اورمارکیٹ عہدیداران سے ملاقات میںتاجروں کے مسائل اوران کے حل کے لئے تجاویز لی جائیں گی ۔ اس سلسلے میںپیاف فائونڈرز الائنس کے قاعدین اور امیدواران نے الیکشن آفس گلبرگ لاہور سے باقاعدہ دعائیہ تقریب سے آغاز کیا اوراس کے بعد لاہورکے اہم تجارتی مراکز علامہ اقبال ٹائون کے کریم بلاک، مون مارکیٹ سمیت اہم بلاکس کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال ٹائون سے جنرل سیکٹری آصف خان، مرکزی چیئرمین رشید مغل،پیٹرن انچیف احد علی شیخ،چیئرمین ممتاز مہدی،وائس چیئرمین امجد خان، اسرار الحق قریشی، ای سی ممبر حارث عتیق، مون مارکیٹ سے رانا اختر، مظفر شاہ و دیگر نے اپنی مارکیٹ کے عہدیداران و دیگر تاجروں نے اپنی مارکیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے پیاف فائونڈرز الائنس کے راہنمائوں کا استقبال کیا اور ان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ،ان دوروں میں پیاف فائونڈرز الائنس کے امید واران، مارکیٹوں اور لاہور چیمبر سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بشمول الائنس کے راہنما محمد علی میاں،شیخ محمد آصف، عرفان اقبال شیخ،افتخار علی ملک، میاں وقار، ارشدبھٹی، میاں زاہد، ذیشان خلیل، خواجہ خاور رشید، ناصر حمید خان ، فہیم الرحمان، مدثر مسعود چوہدری کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے تمام امیدواران ملک محمد خالد، خادم حسین، شیخ سجاد افضل،محمد ٓصف سحر، ذیشان سہیل ملک، محمد واصف یوسف، یاسر خورشید سمیت مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما ئوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گیئں اور مارکیٹ میں استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے تھے -اس موقع پر الائنس کے قائدین محمد علی میاں اور شیخ محمد آصف نے کہا کہ پیاف فائوندرز الائنس نے ماضی میںپچھلے سالوںکی طرح برنس کمیونٹی کے مسائل کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے، پیاف فائونڈرز الائنس کا مقصد تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ کام کر کے دکھانا ہے۔

صنعتکاروںاور تاجروں کے مسائل پیاف فائونڈرز کے مسائل ہیں۔ ہمارا الائنس دونوں گروپس کے اتحاد کی علامت ہے ا س موقع پر الائنس کے راہنمائوں نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ الائنس نے موجودہ الیکشن میں ایسے امیدوار کھڑے کئے ہیں جو اعلی تعلیم یافتہ تجربہ کاراور اپنی اپنی فیلڈ میں ماہر ہیں۔انھوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی پیاف فائونڈرز الائنس پر پچھلے 16سالوں سے اعتماد کر رہی ہے اور انشاء اللہ اس بار بھی فتح ہمارا مقدر بنے گی تاکہ قیادت کا تسلسل کاروباری طبقہ کی بہتری کے پروگرام مکمل کر سکے ۔