ہری پور میں چند روز قبل سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والا کہکہ کا رہائشی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

بدھ ستمبر 22:12

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ہری پور میں چند روز قبل سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والا کہکہ کا رہائشی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل روڈ حادثہ میں کہکہ کا رہائشی نوجوان جنید شدید زخمی ہو گیا تھا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کو آبائی قبرستان کہکہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علماء، وکلاء، اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے بلندر جات کے ساتھ پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :