ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی محمد اسلام نے صاحب آباد بازار کا اچانک دورہ ، متعدد مالکان کو جرمانہ

بدھ 11 ستمبر 2019 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) عوامی شکایات کی روشنی میںڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی محمد اسلام نے صاحب آباد بازار کا اچانک دورہ کیا جہاں پر تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا معائنہ کے دوران متعدد مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ دریائے پنجکوڑہ میں ہوٹلوں کے پھینکے گئے گندہ پانی پائپ فوراً بند کئے جائیں جسکی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلتی ھیں جن لوگوں نے گندہ پانی کے پائپس دریائے پنجکوڑہ میں پھینک دئے ھیں ان کو خبردار کیا گیا کہ آئندہ کیلئے احتیاط کریں اور گندہ پانی کیلئے متبادل بندوبست کیا جائے۔

بصورت دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ھیڈ کوارٹر دیر عُبید الرحمٰن ڈوگر نے دیر ٹائون میں مختلف میڈیکل کلینکس کا معائنہ کیا اس دوران انہوں نے کلینکس مالکان کے لائسنس بھی چیک کئے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار لوئی ماموند نے لغڑی بازار کا دورا کیا۔تحصیلدار لوئی ماموند نے اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخ نامے اور دوکانوں کی صفائی چیک کی اور ساتھ ہی تمام دوکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :