پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں51ارب56کروڑ55 روپے بڑھ گئے

بدھ 11 ستمبر 2019 22:40

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں51ارب56کروڑ55 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںچار روزہ تعطیلات کے بعد بدھ کو تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 487.63پوائنٹس اضافے سی30954.83پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 53.17فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کیا گیا لیکن مہنگے شیئرز کی خریداری زیادہ ہونے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں51ارب56کروڑ55 روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت106.74فیصدزائد رہا۔

گزشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم بعد ازاں منافع حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 31ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 487.63پوائنٹس اضافے سی30954.83پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 298.39پوائنٹس اضافے سی14600.91پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس647.64پوائنٹس اضافے سی48443.04پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس243.84پوائنٹس اضافے سی22729.60پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر346کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی142کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں51ارب56کروڑ55 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر62کھرب39ارب35کروڑ59لاکھ روپے ہوگئی گزشتہ روزمجموعی طور پر9کروڑ96لاکھ 61شیئرزکاکاروبارہواجو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 5کروڑ14لاکھ56ہزارشیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت94.99روپے اضافے سی1994.99روپے اورملت ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت 21.06روپے اضافے سی724.18روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 189.36روپے کمی سی5619.64روپے اورسیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمت42.24روپے کمی سی802.75روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،اینگرو فرٹیلائزر،حب پاور،لوٹی کیمکل ،ٹی آر جی پاکستان،پاک پٹرولیم ،بینک آف پنجاب اور انٹر اسٹیل شامل ہیں ۔