بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں15ڈالر فی اونس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 11 ستمبر 2019 22:40

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں15ڈالر فی اونس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں15ڈالر فی اونس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 600روپے سستا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 1492ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی ،اسلام آباد ،الاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،فیصل آباد ،ملتان ،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600روپے کی کمی سے 87400روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت515روپے کی کمی سی74931روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی10روپے کی کمی سی1090روپے ہوگئی ۔