این ڈی سی ٹیک نے ’مشرق وسطی کا بہترین امپلی منٹیشن ایوارڈ ‘ حاصل کرلیا

بدھ 11 ستمبر 2019 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) بینکوں اور مالیاتی اداروں کیلئے کریٹیکل مشن، اسٹریٹجک کور اور ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے والی مقامی آئی ٹی کمپنی این ڈی سی ٹیک (NdcTech) نے دبئی میں منعقدہ ٹیمونوس ایم ای اے سیلز اینڈ پارٹنر سمٹ میں ’مشرق وسطی میں سال کا بہترین امپلی منٹیشن ایوارڈ 2019‘ حاصل کرلیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے این ڈی سی ٹیک(NdcTech) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمارہ مسعود(Ammara Masood) کا کہناتھا کہ ہمیں خوشی ہے اور اس بات پر فخر ہے کہ ہمیں مقامی اور عالمی شراکت داروں میں پہچان ملی ہے۔

یہ سنگ میل حاصل کرنے میں ہماری صارفین کی مستقل حمایت اور ٹیمونوس کااعلیٰ کارکردگی کی کمپنیوں کی تلاش کرنے کی جستجو شامل ہے۔ اور اپنی ٹیم ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس بڑے تبدیلی کے پروگرام پر کام کرکے این ڈی سی ٹیک (NdcTech) کو اس قابل بنایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیمونوس میں (ایم ای ای) کے منیجنگ ڈائریکٹر جین پول میرگائیے (Jean-Paul Mergeai)نے این ڈی سی ٹیک(NdcTech) کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ایوارڈ خاص طور پر خوشحالی بینک پروجیکٹ (پاکستان میں سب سے بڑا جامع بینکاری ادارہ)پر کامیابی سے عملدرآمد پر دیا گیاہے۔

این ڈی سی ٹیک (NdcTech) ہمارے ساتھ سیلز سے لے کر پروجیکٹ کی ڈیلیوری تک شامل رہی اور حیرت انگیز کام کرتے ہوئے ریکارڈ وقت میں اس بینک کو حل فراہم کئے۔ این ڈی سی ٹیک (NdcTech) نے روایتی اور اسلامی بینکنگ کی فراہمی پر بھرپور توجہ مرکوز کی جس سے زبردست نتائج حاصل ہوئے،اس پر ٹیم مبارکباد کی حقدار ہے۔ ٹیمونوس میں (ایم سی اے ) کے ڈائریکٹر پارٹنر اینڈ الائنس ایوان وان بلیڈل (Ivan Van Bladel)نے کہا کہ اس خطہ میں سیلز پارٹنر اور سروسز پارٹنر کی حیثیت سے این ڈی سی ٹیک (NdcTech) کے ساتھ کام کرناواقعی ایک بہترین تجربہ تھا۔

اس کامیاب نفاذ سے این ڈی سی ٹیک (NdcTech) نے ایک مرتبہ پھر بڑھتے ہوئے ٹیمونوس سلوشن سوئیٹ کے ساتھ مطابقت رہنے کیلئے اپنے کنسلٹنٹس کی مستقل تربیت اور سند کی اہمیت کا مظاہرہ کیا ہے۔