ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے معیاری پچز کی تیاری جاری
ایک دہائی کے بعد بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں میچز کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا‘آغا زاہد زراعت اور مٹی کے ماہر افراد پچز کی نگرانی میں معاونت کریں گے‘چیف کیوریٹر پی سی بی
بدھ 11 ستمبر 2019 22:40
(جاری ہے)
ملک بھر کے کرکٹ سنٹرز میں میچز کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی کیوریشن ڈیپارٹمنٹ نے ریفریشر کورسز کا انعقاد کیا ہے۔
ریفریشر کورسز میں شرکا کو متوقع چیلنچز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔ سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، ناردرن، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا کرکٹ ایسوسی ایشنز میں کام کرنے والے تمام پچ کیوریٹرز نے ریفریشر کورسز میں شرکت کی۔ پی سی بی کے چیف کیوریٹر آغا زاہد نے تمام اسٹاف پر واضح کیا کہ پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پچز اور گرانڈز کی تیاری اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بہترین اور یکساں معیار کی پچز کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ بہترین کھیل سے محظوظ ہوسکیں۔چیف کیوریٹر پی سی بی آغا زاہد کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے پچز کے معیار کی بہتری کو ترجیح دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن میں مقابلے کی فضا بڑھانے کے لیے پی سی بی کیوریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعلیمی قابلیت اور وسیع تجربہ رکھنے والے افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب پی ایچ ڈی اور ایم فل کی تعلیم یافتہ افراد ہمارے ساتھ کام کریں گے۔ آغا زاہد نے بتایا کہ ملک کے ہر بڑے سنٹر میں سوئل سائنسدان اور اگرانومسٹ سمیت ماہر افراد گرانڈز اور پچز کی تیاری میں پی سی بی کیوریٹرز کا ساتھ دیں گے۔پی سی بی کیوریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 15 اپریل سے گرانڈز میں اسکوائر تیار کرنے کا آغازکیا جاتا ہے۔ چیف کیوریٹر آغا زاہد کا کہنا ہیکہ پچ کی تیاری کے کام میں کوئی چھٹی نہیں ہے، یہاں موسم سے مقابلہ کیا جاتا ہے۔ اگر مون سون کا موسم طول پکڑلے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ اسکوائر فٹ پر مشتمل قذافی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جاچکا ہے۔ انہوں نیکہا کہ ایک دہائی بعد کوئٹہ میں ڈومیسٹک میچ کے کامیاب انعقاد کی امید ہے۔2 سال قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پورے گرانڈ پر گھاس اگا دیا گیا تھا تاہم سیزن 2019-20 کے آغاز سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے گرانڈ کو بھی مکمل گھاس سے کوور کردیا گیا ہے۔ چیف کیوریٹر پی سی بی کے مطابق جدید طرز پر پچز کی تیاری کے لیے افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مشینری کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے تمام وینیوز پر استعمال کردہ پچز کو نندی پور کی مخصوص مٹی سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں بچھائی گئی ڈھاکہ گھاس کی کٹائی کا عمل بھی جدید مشینری سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ آغا زاہدنے کہاکہ پی سی بی کے پاس غیر متوقع بارش سمیت موسم کی بدلتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سپر سوپرز اوروکٹ موورز سمیت جدید مشینری دستیاب ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.