اوپن یونیورسٹی نے 12، 14 اور 23 ستمبر کو ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے امتحانات ملتوی کر دیئے

بدھ 11 ستمبر 2019 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے (آج) 12 ستمبر، ہفتہ 14 ستمبر اور 23 ستمبر کو ملک بھر میں منعقد ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے امتحانات چند تکنیکی وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق کورس کوڈ نمبر 212 کا امتحان اب 18اکتوبر کو ہوگا جبکہ کورس کوڈ نمبر 307 اور 314 کے امتحانات بالترتیب 2 نومبر اور 4 نومبر کو منعقد ہوں گے۔پہلے سے جاری شدہ رول نمبر سلپ 15جنوری کو منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :