راولپنڈی، الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 83مریض لائے گئے

ڈینگی زدہ یونین کونسل 79سے 42مریض لائے گئے ،آر ڈی اے نے 17مقدمات درج کرادیئے لله

بدھ ستمبر 22:43

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،پوٹھوہار ٹائون کی ڈینگی زدہ یو سی 79سے بدھ کو ڈینگی سے متاثرہ 42مریض لائے گئے ۔محکمہ صحت راولپنڈی کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رضوی کی جانب سے اے پی پی کو موصولہ اعدادو شمار کے مطابق بدھ کو الائیڈ ہسپتالوں میں مجموعی طور ڈینگی سے متاثرہ 83مریض لائے گئے جن میں سے 73مریضوں کا علاج معالجہ اور تشخیص شروع کردی گئی ۔

ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ پوٹھوہار ٹائون کی یونین کونسلز 77, ,80,81,82,84یوسی جٹھہ ہتھیال ،یوسی چک بیلی خان سے گذشتہ روز ڈینگی کے 20مریض ہسپتالوں میں لائے گئے جبکہ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ یونین کونسل 79سے 42مریض لائے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ اسی طرح راول ٹائون سے 10مریض جبکہ چکلالہ کینٹ سے 7اور راولپنڈی سے 2مریض لائے گئے ۔ دریں اثناء راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھا رٹی ائرپورٹ ہائوسنگ سکیم ، لائرز کالونی اور جوڈیشل کالونی میں تعمیر شدہ اور زیر تعمیر عمارتوں میں پانی کھڑا ہونے اور ایس او پی کی خلاف ورزی پر 17بلڈنگ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ۔

ترجمان آر ڈی اے نے اے پی پی کو بتایاکہ ڈینگی وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ڈائریکٹر ایل ڈی اینڈ ای ایم آرڈی اے نے اپنے زیرکنٹرول علاقوں میں زیر تعمیر عمارتوں کے مالکان و ٹھیکیداروں کو نوٹس جا ری کر دیے ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پراپرٹی میں پانی خشک رکھیں، صفائی کا خیال رکھیں اور خاص طور پر انڈر گرائونڈ پانی کے ٹینک /چھت پر لگی ٹینکی کو صاف اور ڈھانپ کر رکھیں ، انہوں نے کہا وہ لوگ جو تعمیراتی کام روکے ہوے ہیں ان کی زیر تعمیر عمارات میں اگر پانی موجود ہے وہ لوگ ازخد اپنی اپنی تعمیرات سے پانی کا نکاس کریں اور ان کو صاف اور خشک رکھیں اور حفاظتی تدابیر کے لیے محکمہ آرڈی اے اور محکمہ صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل درامد کریں بصورت دیگر اگر موقع پر کھلے پانی کی موجودگی پائی گئی تو آرڈی اے قانونی کاروائی کرتے ہوے پراپرٹی کو سربمہر کر دے گا اور حسب ضابطہ ایف آئی آر اور چالان /جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :