ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہاٹ سپاٹ جگہوں کے مالکان کو اگاہی مہم کا آغاز

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 ستمبر 2019 20:12

ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہاٹ سپاٹ جگہوں کے مالکان کو اگاہی مہم کا آغاز
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور اینٹمالوجسٹ ضمیر منہاس کے ہمراہ تحصیل جہلم میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات چیک کیے اور ہاٹ سپاٹ جگہوں کے مالکان کو اگاہی فراہم کی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ضروری ہدایات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت متحرک ہے جبکہ عوام الناس کو اپنے گرد و نواح میں خشک اور صاف ماحول رکھنے کی اپیل کی۔ ڈی سی نے مختلف قبرستانوں، ٹائیر شاپس، ماربل فیکٹریوں، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر جگہوں پر محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ ڈینگی کے لاروا کی افزائش کے لئے چیککنگ کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیراختیار کرنا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے تمام متعلقہ محکموں نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے سرولنس تیز کر دی ہے ۔ڈی سییف انور جپہ نے کہا کہ ہمیں ڈینگی کے حوالے سے لوگو ں میں شعور اجا گرکرنا ہے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں جس کے لئے عوام کو بتا یا جائے کہ گھروں کی چھتوں سے کاٹھ کباڑاور پرانے ٹائروں کو ہٹا دیا جائے دروازوں اور کھڑکیوں پر باریک جالی لگائی جائے ۔

گھر وں میں کسی برتن وغیر ہ میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے گملوں میں زیادہ پانی نہ ڈالا جائے نرسریوں اور قبرستانوں کی بھی مکمل سرولنس کرائی جائے ڈینگی کو پھیلنے سے پہلے تدارک کرنا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :