احتساب عدالت نے سیکرٹری یونین کونسل روات جاوید اختر کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی

بدھ 11 ستمبر 2019 22:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کے لیے اختیارات کے غلط استعمال پر گرفتار سیکرٹری یونین کونسل روات جاوید اختر کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کر تے ہوئے ملزم کو نیب کے حوالے کر دیا ہے۔نیب نے کرپشن کے الزام میں گرفتار یونین کونسل روات کے سیکرٹری کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا تو نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم جاوید اختر نے اختیارات کے غلط استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ملزم نے بس سٹینڈ کی پارکنگ کے ٹھیکے میں خرد برد کی، برتھ، میرج اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس سمیت دیگر فارمز کی وصول کی گئی فیسوں کو بینک میں جمع نہیں کرایا جس پر وکیل صفائی نے اعتراض کرتے ہوئے دلائل دئیے کہ کسی بھی دستاویز پرصرف میرے موکل کے ہی نہیں بلکہ ایڈمنسٹریٹر کے دستخط بھی موجود تھے،عدالت نیب سے پوچھے کہ ایڈمنسٹریٹر،سپروائزراوراکاؤنٹس والے کہاں ہیں، صرف میرے موکل کو ہی کیوں گرفتارکیاگیا۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم سے سرکاری خزانہ کو پہنچنے والے نقصان کی برآمدگی کرنا مقصود ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی جائے ،عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :