حویلیاں میں 11 ویں محرم الحرام کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ سید ریاض شاہ پر اختتام پذیر

بدھ 11 ستمبر 2019 22:47

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) حویلیاں میں 11 ویں محرم الحرام کا جلوس چونگی نمبر4 سے بر آمد ہوا اور اپنے مقرر ہ راستوں سے گذرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ سید ریاض شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی قیادت سید ریاض حسین شاہ کے ہمراہ جاوید حیدری، غلام مصطفی شاہ اور سید حسن عباس نے کی۔ ڈی پی او ایبٹ آباد، اے سی ایبٹ آباد، ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد، ایس پی ہیڈ کوار ٹر، ڈی ایس پی سرکل حویلیاں، ایس ایچ او ماڈل تھانہ حویلیاں، تحصیلدار مال حویلیاں، تحصیلدار بندوبست، نائب تحصیلدار بندوبست حویلیاں، ٹی ایم اے حویلیاں، ریسکو1122، فائر بریگیڈ ، محکمہ صحت، محکمہ واپڈا، ایمبولینس ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں کے علاوہ دیگر سیکورٹی ایجنسیاں، ممبران امن کمیٹی حویلیاں نے جلوس کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

جلوس کے روٹ کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا۔ اس موقع پر تمام نیٹ ورک سروسز بھی معطل رہیں۔ جلوس کو پرامن رکھنے کیلئے سیکورٹی کا جائزہ لیتے رہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیڑنگ کی گئی۔ ذوالجناح کے جلوس کو پرامن رکھنے کیلئے انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جو داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کرتی رہی۔ حویلیاں مرکزی جلوس چونگی نمبر 4 سے بر آمد ہوا، اس دوران نوحہ خوانی، سینہ کوبی، زنجیر زنی کرتے ہوئے چونگی نمبر 4 سے روایتی راستوں سے گذر کر امام بارگاہ لکڑ منڈی میں اختتام پذیر ہوا۔