رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بدھ ستمبر 23:04

رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) الاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔لاہور کی سیشن عدالت میں رانا ثنا اللہ کو جیل میں گھر کا پرہیزی کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راناثنااللہ دل کے مریض ہیںلہٰذاانہیں گھریلوپرہیزی کھانادیاجائے،جیل کاکھاناراناثنااللہ کیلئے مضرصحت ہے۔دوران سماعت اے این ایف وکیل نے رانا ثنا اللہ کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔ بعد ازاں عدالت نے راناثنا اللہ کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔