یوم عاشور کے پرامن اختتام پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حاجی نور محمد خان دمڑ وزیر پی ایچ ای بلوچستان

بدھ 11 ستمبر 2019 23:04

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے درمیان رابطے اور بہترین منصوبہ بندی کے باعث صوبہ بھر میں امن وامان قائم ہوا حکومت سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں صوبہ بھر میں مجلس اعزاء یوم عاشور محرم کے جلوسوں کو فل پروف سیکورٹی کی فراہمی صوبہ بھر میں خوشگوار ماحول میں انعقاد پر ملک کے تمام سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے ملک خصوصاًً بلوچستان بھر میں یوم عاشور اور محرم الحرام کے جلوسوں کی پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہونے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبے میں مکمل امن وامان کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت اور سیکورٹی اداروں کے درمیان امن وامان کے قیام کیلئے روابط اور بہترین منصوبہ بندی کی وجہ سے اس بار صوبہ بھر میں محرم الحرام کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں ہوا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پاک فوج ، ایف سی، پولیس ، لیویز سمیت تمام سیکورٹی اداروں کی جانب سے بہترین سیکورٹی انتظامات پر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور انکے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی صوبے میں امن وامان کی بحالی عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہے جوکہ حکومت اور سیکورٹی ادارے ملکر کررہے ہیں۔