پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈویلپمنٹ اتھارٹی بلوچستان میر سکندر علی خان عمرانی کا یوم عاشور پر امن وامان برقرار رکھنے پر سیکیورٹی اداروںکو خراج تحسین

بدھ 11 ستمبر 2019 23:04

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی میر سکندر علی خان عمرانی نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر خصوصاًً بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے پر پولیس ایف سی لیویز فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں بلوچستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے امن و استحکام مساوات بھائی چارے کے فروغ سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں این این آئی سے بات چیت کرتے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ امن پسند ہیں وہ صوبے کی ترقی خوشحالی چاہتے ہیں او رامن کی راہ میں رکاوٹیں پید ا کرنے والی قوتوں کو مسترد کردیا ہے بلوچستان میں نہ رکنے والی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے موجودہ حکومت صوبے کے عوام کی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے صوبے سے بد عنوانی اقرباپروری کا خاتمہ کردیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن قائم رکھنے کیلئے حکومت نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا گیا تھا پولیس ایف سی لیویز سیکیورٹی فورسز نے صوبے میں مکمل امن قائم رکھا انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جام حکومت صوبے کے عوام کو کھبی بھی مایوس نہیں کرے گی وزیر اعلیٰ کی ایماندارانہ قیادت میں بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے اور یہاں کے عوام نے بھی ماضی کی حکومتوں اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ لگایا ہے انھوں نے کہا کہ عوام کی حمایت و طاقت سے صوبے کی پائیدار ترقی کا عمل جاری رکھیں گے امن کے دشمن اور ترقی کے دشمنوں کو شکست فاش ہوگی ۔