Live Updates

مولانا فضل الرحمان صاحب بلاول کے بیان کا مطلب ہے ’’جاگدے رہنا، ساڈے تے نہ رہنا‘‘،

بلاول صاحب چاہتے ہیں کہ دھرنا مولانا صاحب اور ان کے مدارس کے بچے دیں اور وہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کو کرسی پر بیٹھ جائیں، پہلے دن کہا تھا کہ اپوزیشن ’’آپس میں سیاست کر رہی ہے‘‘،اصل میں ’’اپوزیشن کو خود اپوزیشن سے خطرہ‘‘ ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

بدھ 11 ستمبر 2019 23:10

مولانا فضل الرحمان صاحب بلاول کے بیان کا مطلب ہے ’’جاگدے رہنا، ساڈے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صاحب بلاول کے بیان کا مطلب ہے ’’جاگدے رہنا، ساڈے تے نہ رہنا‘‘، بلاول صاحب چاہتے ہیں کہ دھرنا مولانا صاحب اور ان کے مدارس کے بچے دیں اور وہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کو کرسی پر بیٹھ جائیں، پہلے دن کہا تھا کہ اپوزیشن ’’آپس میں سیاست کر رہی ہے‘‘،اصل میں ’’اپوزیشن کو خود اپوزیشن سے خطرہ‘‘ ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب موروثی سیاست اور مال بچاؤ پارٹیاں آپ کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش کررہی ہیں، بلاول صاحب ملک کا دورہ کرنے کے بجائے کراچی کا دورہ کرکے وہاں پھیلے کچرے کی صفائی پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ وسائل سندھ کے غریب عوام تک نہیں پہنچ رہے، جب تک موجودہ پیپلز پارٹی سندھ میں مسلط ہے، سندھ اور اس کے عوام کا بھلا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب! وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کے طور پر دنیا بھر میں مظلوموں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، جمعہ کے روز کشمیریوں کے حق کی آواز بلند اور بھارتی ظلم و جبر کو بے نقاب کریں گے،یہ وقت قوم کو تقسیم نہیں یکجا کرنے کا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات