وہاڑی۔ یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس سفارت زینبیہ اور قصر ابو طالب سے برآمد

بدھ ستمبر 23:10

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر 53جلوس اور 20مجالس کا اہتمام کیا گیا مرکزی جلوس سفارت زینبیہ اور قصر ابو طالب سے برآمد ہوا جلوس میں ہزاروں عزاداروں اور ماتمی حضرات شریک ہوئے۔اس موقع پر جلوس کے شرکاء کیلئے جگہ جگہ لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔جلوس میں ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، ڈی پی او ثاقب سلطان المحمود،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا،صوبائی خطیب اوقاف قاضی وہاج قادری،علامہ غلام قنبر عسکری،حافظ حبیب الرحمان ضیاء،صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی،جنرل سیکرٹری رائو خلیل احمد،میاں ساجد آصف، سابق ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم، نوشین ملک،عظمی سلیم،ڈی ایس پی روبینہ تاج،ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظورچوہدری، زاہد اقبال چوہدری، حاجی رفیق رانا،چوہدری مشتاق گجر،میاں محمد غفور ایڈووکیٹ،محمد عظمان رانا، اقلیتی کونسلر عمانوائیل ساون،مرزا عرفان،ایس ایچ او دانیوال ناصر تبسم، ایس ایچ او سٹی شاہد اسحاق گجر،تحصیلدار ملک مزمل عارف کھوکھر،نائب تحصیلدار ملک جاوید احمد،شیخ جاوید کالا، چوہدری شفیق احمد،شیخ محمد حسین سلیم سابق چیئرمین بلدیہ سمیت سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر شہری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جلوس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں کیلئے سہولیات کا فقدان پایا گیا عزاء داران نے کاکے شاہ کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ شدید گرمی اور حبس میں انتظامیہ کی طرف سے عزاء داروں کیلئے کوئی خاص انتظام نہیں کیا گیا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بلدیہ ٹائون پہنچا جہاں عزاء داران نے نماز ظہرین ادا کی جبکہ اس کے بعد گول چوک میں ماتمی حضرات نے زنجیر زنی کی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت سفارت زینبیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں شرکاء نے نماز مغربین ادا کی اس کے بعد شب بھر مجالس اور شام غریباں کا سلسلہ جاری رہا۔