راولپنڈی،ریسکیو 1122 ایام عاشورہ میں ہائی الرٹ رہی ،2132 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی ،19 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا

بدھ 11 ستمبر 2019 23:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 راولپنڈی میںایام عاشورہ کے دوران ہائی الرٹ رہی اور 2132 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 19 شدید زخمی ہونے والوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ان تما م عز اداروں کو ہسپتال میں دورانِ منتقلی تر بیت یافتہ ریسکیو رز نے میڈیکل فر سٹ ایڈ بھی مہیا کی۔

اس ضمن ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گیئںتھیں اور ان کی سپیشل ڈیوٹیاں ریسکیوا سٹیشنز ، اہم مقامات اور ریسکیو پوسٹوں پر لگائی گئیںجنہوں نے امام بارگاہ کرنل مقبول ، راجہ بازار، امام بارگاہ عاشق حسین، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ،امام بارگاہ یادگارِحسین،امام بارگاہ قادیمی، امام بارگاہ حسینی ایرانیہ، امام بارگاہ قیصر سجاد، امام بارگاہ قیصر عباس ، امام بارگاہ قیصر حسین، امام بارگاہ دربارِ حسینی، امام بارگاہ قدیمی کہوٹہ اور مرکزی امام بارگاہ گوجرخان سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے زخمی عزاداروں کو بر وقت طبی امداد فراہم کی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کے پیرامیڈیکل سٹاف تمام وقت ماتمی جلوسوں کے ہمراہ رہے ۔ عاشورہ کے جلوسوں کو میڈیکل کو ّر دینے کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122نی35 معمول کے مطابق ایمر جنسیز کو بھی بر وقت رسپانڈ کیا ۔جن میں11روڈ ٹریفک حادثات،18میڈیکل کی ایمرجنسیز 01, آگ کے واقعات اور03 متفرق ایمرجنسیز شامل ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ، راولپنڈی ڈاکٹرعبدلرحمن نے کہا کہ ریسکیورز نے کی قیمتی انسانی جانوں کو بچانے اور متائژین کی تکلیف کم کر کے محفوظ معاشرے کے قیام کے مشن کے لئے کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے اجتماعات میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پہلے سے تیاری ، حفاظتی انتظامات نہ صرف حادثات اور سانحات کے اثرات کم کرتے ہیں بلکہ حادثات سے منظم اور پیشہ وارانہ انداز میں نبرد آزما ہونے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔