رحیم یارخان ۔ٹریفک سارجنٹ رحیم یار خانکا ڈرائیورز کو ٹریفک سیفٹی لیکچر

بدھ 11 ستمبر 2019 23:24

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) اوور لوڈنگ خطرناک ہے اس سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں جو حادثات کا سبب بنتی ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کاضیاع ہوتا ہے اسی طرح گاڑیوں پر زیادہ وزن لوڈ کرنے سے گریز کریں تاکہ آپکا سفر محفوظ اور خوشگوار رہے۔ان خیالات کا اظہار ٹریفک سارجنٹ رحیم یار خان شکیل احمد نے مقامی ٹرک اڈہ پر ڈرائیورز کو ٹریفک سیفٹی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد پنسوتہ کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس رحیم یار خان اوور لوڈنگ کے خاتمہ کے لیے مہم چلائی جارہی ہے تاکہ حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ تمام ڈرائیورزحضرات کو چاہیے کہ سڑک پر جلد بازی سے گریز کریں اور اپنی پوری توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہاں ایکسیڈنٹ کی شرح انتہائی کم ہے، اگرہمارے ملک میں بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کی جائے قیمتی جانوں کے ضیاع کی شرح کو روکا جا سکتا ہے۔اس موقع پر سارجنٹ محمد اصغر نے ڈرائیونگ کے اصولوں بارے لیکچر دیا۔آخر میں ڈرائیور ز نے عہد کیا کہ ہم ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :