رحیم یارخان ۔فرض شناس اورمخلص ملازمین اپنے اداروں کاحسن ہوتے ہیں،ایم ایس شیخ زیدہسپتال رحیم یار خان

بدھ ستمبر 23:24

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ایم ایس شیخ زیدہسپتال رحیم یار خان ڈاکٹرغلام ربانی نے کہا ہے کہفرض شناس اورمخلص ملازمین اپنے اداروں کاحسن ہوتے ہیں، محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، جولوگ محنت ذمہ دارای اوراپنے کام کوعبادت سمجھ کرسرانجام دیتے ہیں معاشرے اوراداروں میں ان کوعزت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارایم ایس شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ڈاکٹرغلام ربانی نے ڈائریکٹرٹیکنیکل ڈرگزکنٹرول، ہیڈآف فارمیسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرراحت رمضان کوان کے شعبہ میں بہترین خدمات سرانجام دینے کے اعتراف میں ایک سادہ اورپروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ شیخ زیدہسپتال شعبہ فارمیسی ایک اہم شعبہ ہے جس میں ڈاکٹرراحت رمضان نے اپنی بہترین صلاحیتوں کی بناپربہتری لانے میں بڑااہم کرداراداکیاہے جس پرمیں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں اورامیدکرتاہوں کہ ان کی سربراہی میں یہ شعبہ اپنے کام میں مزیدبہتری لائے گا، اے ایم ایس ڈاکٹرمشتاق احمدعزمی، ڈی ایم ایس ڈاکٹرراناالیاس احمد، ڈاکٹر طاہرمحمود، نعمان نعیم، فارماسسٹ محمدذیشان بشیرودیگرنے ڈاکٹرراحت رمضان کی اعلیٰ کارکردگی اورانہیں حج کی ادائیگی پرمبارک بادپیش کی اورگلدستے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :