رحیم یارخان۔نیوٹریشن سپروائزرزکی ماہانہ میٹنگ میں ڈینگی آگاہی سیمینارکااہتمام

بدھ 11 ستمبر 2019 23:24

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان ڈاکٹرسخاوت علی رندھاواکی خصوصی ہدایت پرنیوٹریشن سپروائزرزکی ماہانہ میٹنگ میں ڈینگی آگاہی سیمینارکااہتمام کیاگیا۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پروگرام ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹرزاہد، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن، ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ یوسف سعیدنے ڈینگی کی موجودہ صورت حال بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سیمینارمیں پورے ضلع کے نیوٹریشن سپروائزرزنے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء کوبتایاگیاکہ اس وقت پنجاب میں ڈینگی کی صورت حال بہت خراب ہے اوراس کے پیش نظرہم سب کومحتاط ہونے کی ضرورت ہے تاہم ہمارے ضلع میں ابھی تک کوئی ڈینگی کامریض رپورٹ ہواہے اورنہ ہی کوئی ڈینگی کا لاروا پازیٹو ہوا ہے۔ اس موقع پرسکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرزکوہدایات دی گئیں کہ وہ اپنے وزٹ کے دوران سکولوں میں آگاہی لیکچرز دیں اورفیلڈمیں موجودڈینگی کی ان ڈوراورآؤٹ ڈورٹیموں کی مانیٹرنگ اچھے اندازسے کریں۔

متعلقہ عنوان :