پاکستان میں چین کے سفیر کاخیبرپختونخوابورڈآف سرمایہ کاری کادورہ

بدھ 11 ستمبر 2019 23:32

پشاور۔11ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دائود بٹ کی دعوت پر چین کے سفیر یاؤ جنگ نے بورڈ کا دورہ کیا، چینی سفیر کو ایک بریفنگ کے دوران صوبے میں دستیاب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نادر مواقعوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ صوبے میں پن بجلی، تیل و گیس ، مائنز اینڈ منرل اور سیاحت کے شعبے میں چینی سفیر نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا پاک چائنہ کوریڈو کے حوالے سے چینی سفیر کی خیبر پختونخوا کیلئے خصوصی دلچسپی اور منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی چین کے سفیر نے چینی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سماجی اور معاشی شعبوں میں اپنی مدد کا اعادہ کیا سی ای او حسن دائود بٹ کی دعوت پر چینی سفیر نے سی پیک کے حوالے سے صوبے میں بھرپور مدد کا اعادہ بھی کیا چینی سفیر نے خیبر پختونخوا کی جغرافیائی حدود اور سماجی کلچر کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا انہوں نے درہ خیبر، بدھ مت اور گندھارا تہذیب کے صوبے میں باقیات کا ذکر بھی کیا پشاور میں گندھارا تہذیب کا تخت بھائی مردان میں آثار کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے وائس چیئرمین فیصل سلیم رحمان نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سنگھائی کانفرنس کا بھی ذکر کیا جو چائنا میں منعقد ہوگی اس کانفرنس میں صوبے کے تمام کاروباری طبقوں صوبے کی تمام چمبرز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔