قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا،فرمان کی روشنی میں کسی بھی قیمت پر اپنی شہ رگ کی حفاظت کرینگے، فردوس عاشق اعوان

بدھ ستمبر 23:32

قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا،فرمان کی روشنی میں کسی بھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا،قائد کے اس فرمان کی روشنی میں کسی بھی قیمت پر اپنی شہہ رگ کی حفاظت کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم اپنے عظیم قائد کو ان کی اکہترویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ عظیم قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے قائد کے اس فرمان کی روشنی میں کسی بھی قیمت پر اپنی شہہ رگ کی حفاظت کریں گے۔