وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جنیوا کا تین روزہ کامیاب دورہ مکمل کرکے واپس وطن روانہ

بدھ 11 ستمبر 2019 23:32

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جنیوا کا تین روزہ کامیاب دورہ مکمل ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جنیوا کا تین روزہ کامیاب دورہ مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہوگئے ۔وزیر خارجہ نے جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں بھرپور انداز میں نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

جنیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اٹھاون ممالک کی حمایت سے مشترکہ اعلامیہ کا آنا بھی پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

روانگی سے قبل انہوں نے پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کی۔جنیوا میں، وزیر اعظم کی نمایندہ خصوصی ایمبیسڈر تہمینہ جنجوعہ، سویٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر احمد وڑائچ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب طاہر حسین اندرابی اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔