عمرکوٹ کنری روڈ پربس اور موٹرسائیکل میں تصادم میں ماں بیٹا ہلاک ایک بچی زخمی

بدھ ستمبر 23:42

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) عمرکوٹ کنری روڈ پربس اور موٹرسائیکل میں تصادم جس کے نتیجے میں ماں بیٹا ہلاک ایک بچی زخمی۔ کنری عمرکوٹ روٹ موت کا سفر بن گیا پندرہ روز میں تین خوفناک حادثات ہوئے جس میں پانچ افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے آج ہونے والے ایک روڈز حادثے میں عمرکوٹ کنری روڈ پر وارث پمپ کے قریب تیز رفتار بس اور موٹر سایکل میں تصادم کینتیجیمیں ماں بیٹا فوت اور ایک بچی زخمی ہوگئی ماں بیٹے کی لاشیں گھر پہنچنیپر قہرام مچ گیا علاقے میں سوگ کاسماں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کنری روڈ خونی بن گیا پندرہ روز قبل ڈمپر نے دو نوجوان دوستوں لالچند کولہی اور انیل مالہی کو کچل ڈالا گیا تھا وہ غم کم ہوا ہی نہیں تھاکہ اس کے کچھ ہی دن بعد تیز رفتار سرکاری کرولا کی تین موٹر سایکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان اقرا یونیورسٹی کا طالبعلم رجنیش کمار مالہی ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوگے تھے اور اب آج یہ تیسرا المناک حادثہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کنری کے رہاشی نوجوان مکیش کمار مالہی اور اس کی بزرگ والدہ ہلاک اور ایک 12سالا بچی ہیرا شدید زخمی ہوگی ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی بچی کو سول اسپتال عمرکوٹ منتقل کردیا گیا حادثہ کا سن کر بڑی تعداد میں شہری اسپتال پہنچ گے دوسری جانب بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار جبکہ عمرکوٹ تعلقہ پولیس نے مسافر کوچ کو قبضیمیں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے آخری اطلاعات آنیتک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ سول اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے روڈ حادثے میں ہلاک ہونیوالے ماں بیٹے کی لاشیں ورثہ حوالے ماں بیٹے کی المناک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا علاقے میں سوگ کی فضا چھاگئی۔