Live Updates

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ہیڈ آف مینجمنٹ مسجد نبویؐ ڈاکٹر احمد الخدیری سے ملاقات ،

دنیا کے سب سے بڑے قران مجید پرنٹنگ پریس کا بھی دورہ حج اور پورا سال عمرہ پر آنیوالوں کیلئے سعودی حکومت اور انتظامیہ کی میزبانی اور انتظامات بہترین ہیں،مسجد نبویؐ میں مزید بیس لاکھ نمازیوں کی توسیع کا منصوبہ شاندار ہے، جاوید آفریدی

بدھ 11 ستمبر 2019 23:42

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) سعودی عرب میں عمرے کیلئے موجود پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہیڈ آف مینجمنٹ مسجد نبویؐ ڈاکٹر احمد الخدیری سے ملاقات کی اور مسجد نبویؐ میں شاندار انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسجد نبویؐ میں مزید بیس لاکھ نمازیوں کی توسیع کا منصوبہ شاندار ہے، اس سے نبی کریم ؐکی قبر مبارک پر حاضری دینے والے ان شاندار انتظامات سے مستفید ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج اور پورا سال عمرہ پر آنیوالوں کیلئے سعودی حکومت اور انتظامیہ کی میزبانی اور انتظامات بہترین ہیں ،جاوید آفریدی نے دنیا کے سب سے بڑے قران مجید پرنٹنگ پریس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کنگ فہد قران کمپلیکس کا دورہ باعث خوشی رہا جہاں گزشتہ 33سالوں سے دنیا کی سرسٹھ مختلف زبانوں میں قران مجید کی پرنٹنگ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دنیا کے سے معمر قرانک کیلی گرافر 88سالہ ڈاکٹر عثمان طحہٰ نے بھی جاوید آفریدی سے ملاقات کی، ڈاکٹر عثمان طحہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نام خصوصی طور پرکنگ آف عربی فونٹس میں کیلی گراف کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادارنہ تعلقات مزید مظبوط ہوں گے۔ جاوید آفریدی ڈاکٹر عثمان طحہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان عزت و احترام کا رشہ انشاللہ تاقیات موجود رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات