پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر وسیم خٹک نے مجلس عاملہ کا اجلاس 23 ستمبر کو طلب کرلیا

بدھ 11 ستمبر 2019 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر وسیم خٹک نے صوبائی کابینہ اور مجلس عاملہ کا اجلاس بروز پیر 23 ستمبر دن ایک بجے باچا خان مرکز طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیمی امور، نئی فارم سازی اور صوبائی کابینہ کے اراکین اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کریں گی.جبکہ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان خصوصی شرکت کریں گے۔ صوبائی کابینہ کے اراکین اور مجلس عاملہ کے اراکین اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔