ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے نثار حویلی سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے

ڈی سی آفس کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی ڈی سی صالحہ سعید اور ڈی آئی جی آپریشنز محمد اشفاق ہنجروال، کالی کوٹھی، نثار حویلی، اور ٹھوکر نیاز بیگ میں جلوسوں کا جائزہ لیتے رہے کمشنر آصف بلال اور ڈی سی صالحہ سعید نے شہر میں بر آمد ہونے والے جلوسوں کا فضائی جائزہ لیا

بدھ 11 ستمبر 2019 23:42

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جا نب سے نثار حویلی سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے۔ نثار حویلی سے برآمد ہونے والا جلوس مبارک حویلی، پاکستان سٹریٹ، امام بارگاہ باب حسن، راجہ سٹریٹ، پرانی کوتوالی چوک، ڈبی بازار، سنہری مسجد، پانی والا تالاب، شیخ لطیف چوک، لال مسجد، گلی کوچہ فقیر خانہ، بازار حکیماں، کوچہ شاہ عنایت، اونچی مسجد، مدرسہ غوثیہ، چوک گامے شاہ سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کرا ختتام پذیر ہوا۔

ڈی سی آفس کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔ ماڈل ٹائون میں امام بارگاہ قصر بتول شادمان سے برآمد ہونے والا جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا یہاں پر واپس آکر اختتام پذیر ہوا اور جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والے جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی اورڈی سی آفس کے کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل جاری رہا اور یہ جلوس پانڈو سٹریٹ سے شروع ہو کر خیمہ سادات پرانی انارکلی تک گیا اور پھر اسی طرح واپس یہاں کر اختتام پذیر ہوا۔

ٹھوکر نیاز بیگ سے برآمد ہونے والے جلوس کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی اور جلوس واپس ٹھوکر نیاز بیگ پر آکر اختتام پذیر ہوا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سول ڈیفنس کے ملازمین پولیس کے ہمراہ ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے اور مناسب چیکنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزرانے کے بعدزائرین کو جلوسوں میں جانے کی اجازت دی گئی۔ ڈی سی صالحہ سعید نے مجالس و جلوسوں کے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کے کام کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تمام سول ایجنسیوں نے بہترین کام کیااورایل ڈبلیو ایم سی، ایم سی ایل، ریونیو سٹاف، صحت، ایجوکیشن کے ملازمین نے عمدہ کام کیا جبکہ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 نے بھی بہتر کام کیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے عمدہ کام کیا اورتمام ملازمین نے جانفشانی سے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمدہ انتظامات کے باعث یوم عاشور پر امن انداز میں گزر گیا اور شہر میں 249 مجالس اور 49 جلوس برآمد کیے گئے۔ ڈی سی صالحہ سعید اور ڈی آئی جی آپریشنز محمد اشفاق ہنجروال، کالی کوٹھی، نثار حویلی، اور ٹھوکر نیاز بیگ میں جلوسوں کا جائزہ لیتے رہے اورمختلف محکموں کے ملازمین کی ڈیوٹیوں کو چیک کرتے رہے۔ ڈی سی صالحہ سعید نے کہا کہ تمام انتظامات تسلی بخش تھے۔

کمشنر آصف بلال اور ڈی سی صالحہ سعید نے شہر میں بر آمد ہونے والے جلوسوں کا فضائی جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صالحہ سعید نے کربلا گامے شاہ کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔جلوس منتظمین بھی ڈی سی لاہور صالحہ سعید کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہورنے کربلا گامے شاہ میں انتظامات اورکربلا گامے شاہ میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔

ڈی سی صالحہ سعید اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈی سی افس کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ڈی سی صالحہ سعید اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی لوکیشن ورجلوسوں کے ہیڈ اور ٹیل کو چیک کرتے رہے ۔ ڈی سی صالحہ سعید کنٹرول روم میںخود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پانڈو سٹریٹ اور شادمان جلوس کو مانیٹر کرتی رہیں۔

انہوں نے ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا کی گاڑیوں کی بھی مانیٹرنگ کی۔ڈی سی صالحہ سعید کی ہدایت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے یوم عاشور کے جلوسوں کا جائزہ لیتے رہیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے ٹھوکر نیاز بیگ اور چوہنگ کا دورہ کیا۔اے سی رائے ونڈ عدنان بدر نے اے ڈی سی آر کو بریفنگ دی،انہوں نے سکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔

ڈی سی صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے یوم عاشورہ پر چک بوٹا روڈ رائیونڈ پر جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔انہوں انتظامات کا جائزہ لیااورچک بوٹا روڈ پر نکلنے والے مرکزی جلوس کو مانیٹر کیا۔انہوں نے کہا کہ محرم روٹ پر تمام تر انتظامات تسلی بخش تھے۔روٹ پر مناسب انتظامات کرنے پر جلوس انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ لاہور کو سراہا۔

اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے امام بارگاہ علی رضا آباد سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اورانتظامات اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے جلوس منتظمین سے ملاقات بھی کی۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے جیا بگا سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کا بھی دورہ کیا۔ اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نثار حویلی میں موجود تھے۔انہوں نے جلوس منتظمین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

اے سی شالیمار عبد الرزاق ڈوگرنے دربار بی بی پاک دامن کا دورہ کیا،انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی صالحہ سعید نے کہا کہ سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کا عملہ فیلڈ میں موجود رہا اوربم ڈسپوزل اسکوڈ نے فیلڈ میں سویپنگ کو جاری رکھا۔ ڈی سی صالحہ سعید نے کہا کہ یوم عاشورہ پر سول ڈیفنس کے 500 رضا کاروں نی03 شفٹس میں ڈیوٹیاں سر انجام دی اور یوم عاشورہ کے موقع پر سول ڈیفنس کے رضا کار جلوس و مجالس کے مختلف پوائنٹس پر موجودرہے ۔

رضاکار وں نے سول لائنز، سٹی، شاہدرہ، بادامی باغ، مصری شاہ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، مغلپورہ، سمن آباد، مصری شاہ میں ڈیوٹیاں سر انجام دی۔ سول ڈیفنس کی جانب سے یوم عاشورہ پر مانیٹرنگ کے لئے ایمرجنسی کنٹرول سنٹر ناصر باغ میں فنکشنل رہا۔ڈی سی صالحہ سعید نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو 1122 کے 500 ملازمین نے ڈیوٹی سر انجام دی اورملازمین مختلف امام بارگاہوں سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے رہے۔

50 ایمنبولینسز اور فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیاں بھی مختلف پوائنٹس پر موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ 297 ریسکیو موٹر بائیکس ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ دینے کے لئے مرکزی جلوس و مجالس کے روٹس پر موجودرہی اور50 موبائل ریسکیو پوسٹ فیلڈ میں موجود رہیں ۔ صالحہ سعید نے کہا کہ یوم عاشورہ /ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جلوس کے روٹ پر تین عارضی ہسپتال بنائے گئے ۔

العمران اور الخامنی میں عارضی ہسپتال قائم کئے گئے اورسنٹرل ماڈل سکول میں دس بیڈ کا عارضی ہسپتال بنایا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے 03 شفٹس میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں اورمارننگ شفٹ میں 02 ایم اوز سمیت دیگر ملازمین نے ڈیوٹیاں د یں اورایوننگ شفٹ میں 01 ایم او سمیت دیگر ملازمین اوررات کی شفٹ میں 02 ایم اوز سمیت دیگر ملازمین نے ڈیوٹی سر انجام دی۔

انہوں نے کہا کہ 10 ڈی ڈی اوًز ہیلتھ نے اپنی اپنی حدود کے 09 زونز میں ڈیوٹیاں دی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہا۔کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال میں 01 سرجن سمیت دیگر 08 اہلکار نے ڈیوٹی سر انجام دی اورگورنمنٹ میاں منشی ہسپتال ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں بھی 01 سرجن سمیت 08 دیگر سٹاف نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ ۔ڈی سی صالحہ سعید نے ایل ڈ بلیو ایم سی کو فوری طور پر صفائی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کربلا گامے شاہ اور تمام روٹس پر صبح تک صفائی ستھرائی کے عمل کو مکمل کیا جائے۔